فاروق ستار نے غلط وقت پر پریس کانفرنس کی،

ہماری جماعت میں اختلاف ہیں جلد دور ہو جائیں گے، رئوف صدیقی این اے 243 میں ایم کیو ایم کامیاب ہوگی، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں عوام پتنگ کو ووٹ دیں، 25 جولائی کو بھی ہم ناکام نہیں ہوئے تھے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:31

فاروق ستار نے غلط وقت پر پریس کانفرنس کی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنمااور سابق وزیر رئوف صدیقی نے کہاہے کہ فاروق ستار نے غلط وقت پر پریس کانفرنس کی، ہماری جماعت میں اختلاف ہیں جلد دور ہو جائیں گے۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی پیش ہوئے بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی بڑی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت میں رہ کر ہی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل ایک سانحہ ہوا پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اساتذہ کی عزت نہیں ہوتی ہو معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،تاہم چیف جسٹس نے اس پر نوٹس لیا جو کہ خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہاکہ این اے 243 میں ایم کیو ایم کامیاب ہوگی، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں عوام پتنگ کو ووٹ دیں، 25 جولائی کو بھی ہم ناکام نہیں ہوئے تھے۔ایک سوال کے جواب میں رئوف صدیقی نے کہاکہ قومی اسمبلی میں سیٹیں کم ملنے کی اور بھی بہت سے محرکات ہیں۔