Live Updates

وزیر اعظم نے جھاڑو لگا کر ثابت کر دیا ہے ہمیں ملک خودصاف کرنا ہے، صفائی نصف ایمان ہے، حلیم عادل شیخ

گرین اینڈ کلین پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سندھ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:01

وزیر اعظم نے جھاڑو لگا کر ثابت کر دیا ہے ہمیں ملک خودصاف کرنا ہے، صفائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے حلقہ پی ایس 99میں جاری گرین و کلین پاکستان مہم کا جائزہ لیا ، صفائی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مختلف علاقوں میں درخت لگائے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں عوام کو خوشگوار ماحول دینا چاہتے ہیں، آج انہوں نے خد جھاڑو اپنے ہاتھ میں اٹھا کر صفائی مہم کا آغاز کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک ہمیں خد صاف کرنا ہے ، صفائی نصف ایمان ہے، اپنے گھروں سے لیکر علاقوںتک ماحول کو صاف رکھنا ہوگا، ملک میں بدلتے موسم کی وجہ سے بڑی تعداد میں درخت لگانے کی ضرورت ہے ورنہ اس ماحول میں ہم سانس بھی نہیں لے سکیں گے، انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان ملک کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کے ساتھ عوام صاف ستھرا ماحول بھی دینا چاہتے ہیں، کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں ہمیں اپنا فرض سمجھ کر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اپنے علاقوں میں بڑی تعداد میں درخت لگانے کی ضرورت ہے، اس موقعہ پر بڑی تعداد میں حلقہ کی عوام نے بھی درخت لگانے اور صفائی مہم میں حصہ لیا اور درخت لگائے،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات