Live Updates

پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ،ْ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان چین کے ساتھ پاک۔چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر قریبی معاونت جاری رکھے گا ،ْ چینی

پیر 15 اکتوبر 2018 21:04

پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ،ْ صدر مملکت ڈاکٹر عارف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ،ْ پاکستان چین کے ساتھ پاک ،ْچین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر قریبی معاونت جاری رکھے گا۔۔وہ پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سفیر نے چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پہنچائی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ پاک۔چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر قریبی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دوطرفہ اقتصادی روابط کے مزید استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات