الیکشن کمیشن کا سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ضمنی انتخابات میں آئی۔ووٹنگ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کو نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ

پیر 15 اکتوبر 2018 21:17

الیکشن کمیشن کا سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ضمنی انتخابات میں آئی۔ووٹنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ضمنی انتخاب میں آئی۔ووٹنگ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کو نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں پیر کو اجلاس میں چیئرمین نادرا کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ڈالے گئے تمام ووٹوں کو نتائج میں شمار کیا جائے گا۔

اس ضمن میں تمام تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔ ریٹرننگ آفیسرز انٹرنیٹ کے ذریعے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کو حتمی نتائج میں شامل کریں گے۔ کمیشن کے مطابق کل 7461 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 6233 ووٹ کاسٹ ہوئے جن کی شرح 83.54 فیصد رہی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 میں 65 ووٹ ڈالے گئے۔

(جاری ہے)

این اے 124 میں 400، این اے 131 میں 991، این اے 243 میں 1112، این اے 35 میں 281، این اے 53 میں 523، این اے 56 میں 202، این اے 60 میں 460، این اے 63 میں 265، این اے 65 میں 257، این اے 69 میں 561، پی بی 35 میں 1، پی کے 3 میں 32، پی کے 44 میں 149، پی کے 53 میں 45، پی کے 61 میں 18، پی کے 64 میں 27، پی کے 7 میں 67، پی کے 78 میں 51، پی کے 97 میں 70، پی کے 99 میں 18، پی پی 103 میں 48، پی پی 118 میں 83، پی پی 164 میں 20، پی پی 165 میں 6، پی پی 201 میں 112، پی پی 222 میں 23، پی پی 261 میں 12، پی پی 27 میں 253، پی پی 272 میں 27، پی پی 292 میں 7، پی پی 3 میں 93، پی ایس 30 میں 9، پی ایس 87 میں 46 ووٹ ڈالے گئے۔