مقبوضہ کشمیر : ایک بھارتی فوجی کی خودکشی جبکہ دو حملے میں زخمی ہو گئے

بھارتی پولیس کی طرف سے 24سے زائد کشمیری نوجوان گرفتار

منگل 16 اکتوبر 2018 12:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع سانبہ میںایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مارکرخودکشی کر لی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 19سالہ بھارتی فوجی بہادر تھاپہ نے ضلع کے علاقے باری بڑی برہمنہ میںاپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق بہادر تھاپہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جسے بعد ازاں ملٹری ہسپتال ستواری منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

حالیہ واقعے سے مقبوضہ کشمیرمیں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 414ہو گئی ہے ۔ ادھرضلع پلوامہ کے علاقے نیوا میںایک حملے میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے دواہلکار امیت کمار اور سنتوش بھارتی زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوںنے پلوامہ اور گاندربل میںتلاشی اور محاصرے کی کارروائیواںاور گھر گھر چھاپوں کے دوران بشیر احمد راتھر ، مشتاق احمد وانی اور فیاض احمد میر سمیت 24سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :