کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام 2021ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گا،

منصوبے سے 720 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی

منگل 16 اکتوبر 2018 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام 2021ء کے آخر تک مکمل ہوجائے گا، منصوبے سے 720 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ وزارت توانائی کے مطابق یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے اور اس پر مجموعی طور پر 1420 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

منصوبے پر 25 فیصد سول ورک مکمل ہوچکا ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں دریائے جہلم پر مکمل کیا جائے گا اور منصوبہ بنائو چلائو اور منتقل کرو کے فارمولے کے تحت مکمل ہوگا۔ منصوبے پر کروٹ پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کام کررہی ہے اور چین کی تھری گارجز سائوتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ مالی معاون فراہم کرنے والی بڑی کمپنی ہے۔