ڈی پی اوکا خدمت سنٹر کا دورہ

منگل 16 اکتوبر 2018 23:56

خانیوال۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے پولیس خدمت سنٹر کا دورہ کیا جہاںپر انہو ںنے مختلف شعبہ جات سمیت آنیوالے شہریوں کے مسائل بھی سنے او رڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاران کو عوام کے ساتھ مزید دوستانہ رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں ۔

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویثرن او رہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے گذشتہ روز پولیس خدمت سنٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پیز فلک شیر ‘سعادت علی ‘سی آئی اے انچارج مہر سعید احمد سمیت دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجو دتھے ۔ ڈی پی ا وفیصل مختار نے خدمت سنٹر میں قائم کیے گئے کائونٹر پر عوام کو دی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے آٹو ٹوکن مشین سے ٹوکن ‘ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹ حاصل کرنے کے مطلوبہ امور او رشہریوں کے لیے سیٹنگ اورپینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب کے ویثرن کیمطابق عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت سنٹر کا قیام سہولیات کی فراہمی میں اہم سنگ میل ثابت ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :