Live Updates

خزانہ خالی ہے ، موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں،وزیراعظم کی اے پی این ایس وفد کوجواب

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:04

خزانہ خالی ہے ، موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں،وزیراعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ خزانہ خالی ہے اور آپ لوگ موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں۔ یہ باتیں وزیراعظم نے ال پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران سے ملاقات میں کہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب حالات آپ کے سامنے ہیں۔

میں آپ کو کوئی امید نہیں دلا سکتا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شریک ایک اخباری مالک نے بتایا کہ ملاقات مایوس رہی۔ اے پی این ایس کے رہنماوں نے وزیراعظم سے پرنٹ میڈیا کے لئے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا تو وزیراعظم نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ جو کچھ ماضی میں ہوا اس کو درست ہونے تک یہ ممکن نہیں۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سیکرٹری انفارمیشن شفقت جلیل بھی موجود تھے۔ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات کے بعد اے پی این ایس کے ممبران باہر نکلے تو ان کے چہرے پر تفکرات تھے اور وہ مایوسی کا اظہار کر رہے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات