پاکستان کسٹم پریونٹو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی جوڑیا بازار میں کارروائی، بڑی مقدار میں چھالیہ اور اسمگل شدہ گٹکا برآمد

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان کسٹم پریونٹو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جوڑیا بازار میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چھالیہ اور اسمگل شدہ گٹکا برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کے اسٹاف نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پریونٹو ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کی سربراہی میں گذشتہ رات کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جوڑیا بازار میں گودام سی1026 بیگ (48 ٹن چھالیہ) اور38 بیگ (884) کلو اسمگل شدہ گٹکا برآمد کر لیا۔

مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسمگلنگ کے خلاف اے ایس او پریونٹو کراچی کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :