Live Updates

سرسبز صاف پاکستان مہم کے سلسلہ میں ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان نے وزیراعظم عمران خان کی سرسبز اور صاف پاکستان کی مہم کے سلسلہ میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال کے باہر پودا لگایا اور دعا کی، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ایڈمنسٹریٹر جمنیزم ہال مصطفی شاہ و دیگر بھی موجود تھے،ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں اور فضا کو صاف رکھتے ہیں، ہر شہری کووزیراعظم عمران خان کی سرسبز اور صاف پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ، انہوں نے بتایا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے شجر کاری مہم میں سوا لاکھ پودے صوبہ بھر میں لگانے کا ہدف رکھا ہے جس میں سے ایک لاکھ سے زائدپودے لگائے جاچکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات