بجلی چوری کرنے پر3 افراد کیخلاف مقدمات درج

جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:51

سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری کرنے پر3 افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے اِنہیں گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق سرگودہاکے نواحی علاقہ گھلا پور کے رہائشی نور محمد اور بچہ کلاں کے ابو محمد کیخلاف سب ڈویژنل آفیسر(ایس ڈی او) فیسکو( واپڈا )کی مدعیت میں پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی، مزید برآں چک نمبری91شمالی میں بھی اکبر علی نامی شخص کیخلاف بھی بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :