سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری
جام خان شورو نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا میں کہیں روپوش نہیں ہوا، میرا دامن صاف ہے، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی،جام خان شورو کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:50
(جاری ہے)
ادھر سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نیب کو ان کی گرفتاری سے روکے، وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔
میڈیاسے گفتگو کے دوران جام خان شورو نے کہا کہ میں کہیں روپوش نہیں ہوا، میرا دامن صاف ہے، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، قانونی چارہ جوئی کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت کررہا ہوں۔ جام خان شورو پی ایس 62 حیدرآباد سے رکن سندھ اسمبلی ہیں، سابق دور حکومت میں جام خان شورو صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ تھے۔خیال رہے کہ 2017 میں نیب نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں۔یاد رہے کہ تیرہ جولائی کو وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کی کرپشن سے پردہ بے نقاب ہوا تھا، جس کے مطابق وہ فشریز کے وزیر بننے کے بعد نثار مورائی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق وزیربلدیات جام خان شورو اور نثارمورائی کے گٹھ جوڑ نے کرپشن کی تاہم برے حالات میں صرف نثار مورائی پھنس گیا۔جام خان شورو اور نثارمورائی دونوں ذوالفقارمرزا کے بہت قریبی ساتھی رہے۔جام خان شورو اور نثار مورائی نے ذوالفقارمرزا کو چھوڑ کر حکومت میں اہم عہدے حاصل کیے جبکہ جام خان شورو نے نثار مورائی کو فشریز کا کرتا دھرتا بنادیا۔ کروڑوں کی مبینہ کرپشن کے متعلق رینجرز اور دیگر اداروں نے اصل کردار کو چھوڑ کر صرف نثار مورائی پر ہاتھ ڈالا تاہم جام خان شورو کو ایک بار قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے طلب کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.