عامر خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،متحدہ قومی موومنٹ میں شامل نہیں ہورہا ،آفاق احمد
اس شہر کے نام پر کوئی سیاسی مفاہمت تو کر سکتے ہیں لیکن پارٹی کے الحاق کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ محسود قبیلے کے شخص کے کراچی سے منتخب ہونے سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا کہ یہ شہر ہمارا ہے،عمران خان سسٹم کو لیکر نہیں چل سکتے،پریس کانفرنس
جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:05
(جاری ہے)
آفاق احمد نے کہا کہ اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ میری عامر خان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ۔
اس حوالے سے پوری کہانیاں لکھ دی گئی ہیں ۔یہ اسٹوری میں پلانٹ کی گئی تھی ۔میر ی عامر خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ۔بنا تصدیق کے خبریں چلا دی جاتی ہیں اور بریکنگ نیوز چلائی جاتی ہیں ۔کم سے کم کسی بھی خبر کو چلانے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے ۔صحافت کی ذمہ داری کو برباد کیا جا رہا ہے ۔اپ کسی کے آلہ کار بن کر کسی کا مقصد پورا کرتے ہیں تو یاد رہے یہ صحافت کی توہین ہے ۔بلیک میلنگ کا انداز صحافت کے ساتھ زیادتی ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ رویہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔۔عامر خان چھوٹے بھائی ہیں ۔مختلف تقریبات میں تمام افراد سے ملاقات ہوتی ہے لیکن کبھی سیاست پر بات نہیں ہوئی ۔میرے اپنے نظریات ہیں میری اپنی سوچ ہے ۔میں بالکل شہر میں مفاہمت اور بھائی چارگی کی فضا چاہتاہوں ۔میں نے کبھی الطاف حسین سے مہاجر نام پر مفاہمت نہیں کی کیا یہ اس سے بڑے نام ہیں ۔ہم اس شہر کے نام پر کوئی سیاسی مفاہمت کر سکتے ہیں لیکن پارٹی کے الحاق کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔متحدہ قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ سے نکلی ہوئی جماعت ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ سے لوگ آسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ فاروق ستار نے کچھ روز قبل انٹرپارٹی الیکشن اور نئی پارٹی کے حوالے سے جو باتیں کی ہیںان سے کارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والا شخص کراچی سے منتخب ہو کر اسمبلی میں چلاگیا اس کو کس نے ووٹ ڈالا ہے ۔اس شہر سے مہاجر عوام کا یہ دعویٰ کہ شہر ہمارا غلط ثابت ہوگیا ہے ۔محسود قبیلے کے علاقے میں جائیں تو آپ کسی محسود کے بغیر کسی گلی میں بھی نہیں جاسکتے ہیں ۔الطاف حسین کے غلط اقدام کی وجہ سے کراچی کے ایسے انتخابی نتائج آرہے ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ نے جو چار سیٹیں جیتی ہیں وہ جیتی نہیں دی گئی ہیں ۔چار سیٹیں بھی آپ نے اپنی صلاحیت سے نہیں جیتیں بلکہ دی گئی ہیں ۔ا ن نتائج پر احتجاج کرنے کی بجائے آپ حکومت میں جاکر بیٹھ گئے ۔پھر میرے بارے میں کہتے ہیں کہ آفاق احمد متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہورہا ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ مارٹن کواٹرز کی زمین آغا خان کو دی جائے گی اور اس پر متحدہ نے اپنی قیمت وصول کی ہے ۔میں نے ہر بار پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ شہر ہمارے ہاتھ سے ریت کی طرح نکل رہا ہے ۔وسیم اختر کے پاس کیا اختیارات ہیں سب کو معلوم ہے ۔افسوس کی بات ہے جو لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں کیا انہوں نے کوئی آواز اٹھائی ۔اگلے اتوار پھر الیکشن ہیں اوریہ عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس بڑے بڑے لوگ آرہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں آفاق احمد نے کہا کہ کرپٹ افسران کے خلاف بالکل تحقیقات ہونی چاہئیں۔یہ میرا خدشہ ہے کہ عمران خان بھی اس سسٹم کو لے کر زیادہ نہیں چل سکتے ۔خطرناک بات یہ ہے کہ ئیہ لوگ پورے سسٹم کو ہی فیل ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.