اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جمہوری روایات کی نفی ہے :ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی ہلڑبازی قابل مذمت ہے،عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا کرپشن کے خلاف کارروائی پر واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے،قانون سب کیلئے ہے بجٹ اجلاس میں نہ آکر اپوزیشن نے آمرانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہی:ڈاکٹر شہبازگل

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی ہلڑبازی قابل مذمت ہے۔بجٹ اجلاس میں نہ آکر اپوزیشن نے آمرانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آج یہاں ایک بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہرہنگامہ آرائی جمہوریت اور جمہوری روایات کی نفی ہے اورجمہوریت کا پرچار کرنے والوں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔انہوںنے کہاکہ عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائی پراس قدر واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔انہوںنے کہا کہ قانون سب کیلئے ہے، ہر ایک کو اس کا احترام کرنا ہوگا۔ -10-18/--380