Live Updates

ملک میں غیر یقینی صورتحال ،بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں نے ملک کو بھکاری بنا دیا ہے ،خورشید شاہ

اپنا گھر سکیم عملی طور پر کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی ،تحریک انصاف والے حکومت کریں ہم ان کے ساتھ ہیں مجھ پر کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت کرکے دکھائیں، نیب تحقیقات کرلے اسے کچھ نہیں ملے گا ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے ملک کو بھکاری بنا دیا ہے ۔ اپنا گھر سکیم عملی طور پر کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی تحریک انصاف والے حکومت کریں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید ساہ نے کہا کہ ان پر 2007 ء میں بھی کرپشن کے مقدمات بنے تھے جو عدالت نے مسترد کردیئے تھے انہوں نے کہا کہ ا ن کی فیملی کے کسی فرد نے ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہین کیا اگر ایسا کچھ ہے تو ثبوت دیا جائے مجھ پر کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت کرکے دکھائیں نیب تحقیقات کرلے نیب پچھتائے گا اسے کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کہہ رہا ہے کہ مہنگائی بڑھے گی ، ڈالر مزید اوپر جائے گا بڑے برے دعوے کرنے والوں نے ہمیں بھکاری بنا دیا ہے حکومت کیا کرنا چاہتی ہے اس طرح تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ آپ حکومت کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں معیشت اور ترقی پر بات کرنی چاہیئے تھی ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ یہ مڈل کلاس لوگوں کے لیے گھر بنائیں گے جو پیسے واپس کر سکیں ملک میں 80 سے 90 لاکھ لوگ ایسے ہیں جن آمدنی تین سے پانچ ہزار روپے ہے یہ گھر کیسے بنائیں گے یہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے اپنا گھر سکیم عملی طور پر کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ ملک میں معمول کی صورتحال نہیں ملک غیر معمولی صورتحال کی طرف جارہا ہے ان کے اپنے دوست چاہتے ہیں حکومت سال کی بجائے چھ ماہ میں جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان میانوالی کے ہیں میانوالی میںٹرین حادثہ ہوا وزیراعظم نے ٹرین حادثے کا نوٹس نہیں لیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر کہا کہ شیخ رشید میرے شہر میں آئے تھے ان کے لئے کچھ نہیں کہوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات