تحریک انصاف کی ہر پالیسی کا نشانہ غریب طبقے کے پاکستانی ہیں،علی اکبر گجر

․ مہنگائی کا جن ہر روز نئی قوت کے ساتھ پاکستانیوں پر حملہ آور ہو رہا ہے،رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق صدر علی اکبر گجر نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کو غریب اور متوسط طبقے پر مہنگائی کا ایٹم بم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کی بجائے غریبوں کا خاتمے کی مہم چلا رہی ہی․ دو ماہ کی حکومت عوام کے لئے مہنگائی اور غربت کا پیغام بن کر آئی ہے ․ حکومتی اقدامات ایسے حملہ آور جیسے ہیں جو صرف حلوہ کھانے کے لئے حکومت میں آیا ہو اور جیسے ہی تحریک انصاف کے موجودہ حکمرانوں کو وزارتوں، مشاورتوں اور مراعات کا حلوہ ملنا بند ہوگا وہ عوام کو بیچ منجدھار چھوڑ کر ملک سے فرار ہو جائیں گی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی حقیقی خیر خواہ اور پاکستان کی معاشی اقتصادی ترقی کی ضمانت صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکمرانی میں ممکن ہی․ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی تاریخی خدمات پر انگلیاں اٹھانے والے دو مہینوں میں ہی عوام کی نظروں سے گر چکے ہیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ تحریک انصاف کی و فاقی ، پنجاب اور خیبر پختونخواحکومتیں دو ماہ میں ہی ناکام ہوچکی ہیں․ تحریک انصاف کی ہر پالیسی کا نشانہ غریب اورمتوسط طبقے کے پاکستانی ہیں․ مہنگائی کا جن ہر روز نئی قوت کے ساتھ پاکستانیوں پر حملہ آور ہو رہا ہی․ موجودہ حکومت کے پانچ سالوں میں پاکستان غریب ترین افریقی ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے نظر آیا کرے گا․ ملک بھر میں ضمنی انتخاب کے نتائج سے واضح ہو چکا ہے کہ بائیس کروڑ پاکستانی مسلط کردہ حکمرانوں سے مایوس ہو کر میاں محمد نواز شریف کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ہی․قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور پاکستانیوں کی اکثریت فوری تبدیلی کے لئے میاں محمد نواز شریف کے اگلے اقدامات کے منتظر ہیں․