میرا قوم سے وعدہ تھا کہ ہم اپنی کارکردگی اُن کے سامنے رکھیں گے، ہم نے پہلے 50 دنوں میں ایک بلین آمدن کا اضافہ کیا ہے،
دو نئی شٹل ٹرینیں چلا رہے ہیں ایک ٹرین کراچی سے دھابیجی کے درمیان اور دوسری ٹرین کراچی سے حیدرآباد کے درمیان چلائیں گے، یہ دونوں ٹرینیں غریب مزدوروں کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ایک تحفہ ہوگا، راولپنڈی ۔ لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کارجو لاہور سے رات 8 بجے چلتی تھی اب وہ صبح 10 بجے چلاکرے گی ، میانوالی ایکسپریس جو شام 7 بجے چلتی تھی وہ دوپہر 2 بجے روانہ ہوا کرے گی وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:02
(جاری ہے)
راولپنڈی ۔ لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کارجو لاہور سے رات 8 بجے چلتی تھی اب وہ صبح 10 بجے چلاکرے گی اور میانوالی ایکسپریس جو شام 7 بجے چلتی تھی وہ دوپہر 2 بجے روانہ ہوا کرے گی یہ تبدیلی میانوالی کے عوام کے پُر زور مطالبے پر کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ٹرینوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کے حوالے سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ریلوے کی پسنجر کپیسٹی پر بھی تبادلہ خیال کیاہے جس کے نتیجے میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بولان ایکسپریس کی اکانومی کلاس میں 30 دسمبر تک تقریباً30فیصد ڈسکائونٹ دیاجائیگا جس کے بعد بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ کا کرایہ 1100روپے سے کم کرکے 700 روپے کردیاگیاہے اسی طرح لاہور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس کی برتھ کا کرایہ 1000روپے اور سیٹ کا کرایہ 800 روپے کردیاگیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین لائن ، کراچی ایکسپریس اور تیزگام ٹرینوں کو ریلوے کی ٹاپ لائن ٹرینیں ڈکلیئر کردیاہے ان تینوں ٹرینوں میںدیگر سفری سہولیات کے ساتھ ایک ہفتے کے اندراندر مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ آج سے کراچی،سکھر، لاہور،روہڑی اور راولپنڈی میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور 30 اکتوبر تک تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میںبھی وائی فائی کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ یہ سامان اُن لوگوں نے ہمیں گفٹ کیا ہے جن کے والدین ریلوے میں تھے اور ہمارا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ گرین لائن ٹرین میں کیٹرنگ سروس کوبحال کیا جارہاہے جبکہ کراچی ایکسپریس اور تیزگام ٹرینوں میں یہ سہولت پہلے سے ہی موجود ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس کا مکمل سسٹم ماڈرنائز کرنا چاہتے ہیں یہ بہت پرانا ہے۔ اس کو ہم کال سینٹر سے بھی منسلک کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ڈویژنل آفسز سے بھی منسلک ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم تمام لوکوموٹیوز میں ٹریکنگ سسٹم لگا رہے ہیں جس کا بڑا فائدہ تیل کے استعمال کا اندازہ ہوسکے گا اور پتا چل سکے گاکہ پسنجر، فریٹ ، شنٹنگ لوکوموٹیوز کتنا تیل استعمال کرتے ہیں اس سے ہمیں تیل کی بہت بڑی بچت ہوگی۔ ہمارا سب سے بڑا ٹارگٹ فریٹ ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے اور فریٹ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے ہم نے 9 افسران پر مشتمل ایک ٹاسک فورس بنادی ہے ۔ یہ لاہور سے کراچی کی طرف اپنا پورا ٹارگٹ کریں گے ۔ ڈرائی پورٹس کی آمدن کو بھی دُوگنا کیاجائے گااور ہرمہینے ڈرائی پورٹس کی رپورٹ لی جائے گی۔ پسنجر کوچز ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہی672 کوچز ہمارے پاس ڈیڈ حالت میں موجود ہیں ہرمہینے 100 کوچز کی مرمت کرکے ٹریک پر لائیں گے اس حوالے سے رسالپور فیکٹری اور ورکشاپ مغل پورہ ڈویژن کوٹارگٹ دے دیاگیاہے۔ملازمین کی سہولت کے لیے ریلوے میں70ہزاربجلی کے پری پیڈ میٹرلگائے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.