ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہی ، افتخار درانی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے جس کے نتیجے میں بااثر افراد سے قابل ذکر سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کو گھر دینے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے جو پانچ سال میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت، تعلیم اور مقامی حکومتوں کے نظام سمیت مختلف شعبوں میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کی۔ ایک سوال کے جواب میں افتخار درانی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت عوام کے لئے کچھ نہ کر سکی اور وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں ناکام رہی۔