Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر میں قتل عام پر مذمت

وقت آگیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے‘عمران خان

پیر 22 اکتوبر 2018 13:08

وزیر اعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر میں قتل عام پر مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام پر اظہار مذمت کیا ہے ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشتگردی کے حوالے سے اظہار مذمت کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھا رتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کا احساس کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی جانب سے ضلع کولگام کے علاقے لارو میں 9نوجوانوں کو شہید کیا گیاتھا اور2نوجوان سرحد کے قریب جعلی مقابلے میں شہید کیے گئے۔بھارتی مظالم کے نتیجے میں گزشتہ روز 9کشمیری شہید ہوگئے تھے اور 50سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات