فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 30اکتوبر سے شروع ہوںگے

پیر 22 اکتوبر 2018 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2018ء ، 30اکتوبر سے شروع ہوںگے ۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز میں دیئے گئے پتہ جات پر روانہ کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو کنٹرولر امتحانات فاطمہ طاہرہ نے بتایا کہ وہ امیدوار جنہیں ابھی تک رول نمبر سلپس نہیں ملیں وہ اپنی رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں یا اس کے حصول کے لئے فوری طو رپر بورڈ دفتر سے متعلقہ افسران سے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔

کنٹرولر امتحانات (انعقاد) 051-9269506، (فیکس نمبر051-9269507)، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات (ایچ ایس ایس سی۔انعقاد) فون نمبر 051-9269541، ڈپٹی سیکرٹری (ون ونڈو سیل) فون نمبر 051-9269551 ، سپرنٹنڈنٹ (ایچ ایس ایس سی ۔انعقاد) فون نمبر 051-9269555 Extn:130۔

متعلقہ عنوان :