Live Updates

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ٹھپ ہونے کا خدشہ

پنجاب حکومت کی طرف سےمنصوبے کے لیے مختص کی گئی جگہ پہلے ہی واسا فرنچ پراجیکٹ کیے لیے منتخب ہو چکی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 16:45

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ٹھپ ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2018ء) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ٹھپ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے جو جگہ پنجاب حکومت کو بھیجی گئی ہے۔یہ جگہ پہلے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے رکھی گئی تھی اور پھر جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم مکمل نہیں ہو سکی تو اس کے بعد فیصل آباد کے شہریوں کو پانی مہیا کرنے کے نام سے ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا،تو 2017ء میں کاو آنہ کی جگہ پہلے ہی واسا فرنچ پراجیکٹ کیے لیے منتخب ہو چکی تھی۔

اور اس متعلق باقاعدہ طور پر ایک معاہدہ بھی کیا گیا تھا۔فیصل اباد میں پانی کا بہت مسئلہ ہے۔اور اب اس منصوبے کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ پر 20ارب روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل غریبافراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کام شروع ہو گیا۔

10 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ جس سے غریب افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کل قیمت اور ماہانہ قسطوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، حکومت سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھر کی کل قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ ماہانہ قسط 12 ہزار روپے تک ہوگی۔

اس منصوبے نے جہاں عام عوام کو خوشخبری سنائی وہیں اس منصوبے کی ایک اچھی بات بھی نوٹ کی گئی جو یہ تھی کہ اس منصوبے کے پوسٹرز اور بینرز یا کسی بھی جگہ پر وزیراعظم عمران خان یا کسی بھی حکومتی نمائندے کی کوئی تصویر موجود نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بات کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ مبصرین نے بھی حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔جب کہ دوسری طرف دس شہروں میں منصوبہ شروع کرنے کے لیے وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات