اقامے سامنے آنے سے پیپلز پارٹی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،سعدیہ سہیل رانا

آصف زرداری کی پریس کانفرنس گیدڑ بھبکیاں،آنیوالے دنوں میں زرداری خاندان بھی قانون کی گرفت میں آنے والا ہے

پیر 22 اکتوبر 2018 19:29

اقامے سامنے آنے سے پیپلز پارٹی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،سعدیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اقامے سامنے آنے سے پیپلز پارٹی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس گیدڑ بھبکیاں ہیں آنے والے دنوں میں زرداری خاندان بھی قانون کی گرفت میں آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی بوکھلاہٹ قانون سے بچنے کے لئے ہے اب پاکستان میں کسی کرپٹ آدمی کے لئے جگہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دس سالوں میں ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے جس کی وجہ سے ہر ادارہ خسارے کا شکار ہے، گزشتہ دس سالوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج خزانہ خالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور کرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔