فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں’’ عالمی موسمیاتی تبدیلی ‘‘کے موضوع پرتقریب

پیر 22 اکتوبر 2018 19:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ ڈیفس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کے تعاون سے ’’ عالمی موسمیاتی تبدیلی ‘‘کے موضوع پر خصوصی تقریب منعقدکی گئی ۔اس موقع پر بارش کے مثبت ماحولیاتی اثرات پر مبنی ڈاکو مینٹری’’تھینک یو فار دی رین‘‘ دکھائی گئی اور پینل ڈسکشن بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

پینل میںاہم مہمان نیدر لینڈ سفارتخانے سے مس آرٹی، موسمیاتی وزارت برائے سیکرٹری سید ابو احمد اور کامسیٹ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسراور کلائمیٹ ریسرچر ڈاکٹر انجم رشید شامل تھے۔

شرکاء نے خاص طور پر موسمی تبدیلی کے وجوہات اور اثرات اور ان کے علاج اور احتیاتی تدبیر سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔موررین نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے انفرادی رویہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہیں،جس میں پانی کا صیح طریقہ استعمال، ڈسپوزایبل پلاسٹک چیزوںسے گریز، اور ماحول کے متعلق کھانے اور کپڑے پہنے جائے۔وائس چانسلرفاطمہ جناح پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے خود کو تبدیل کرنا ہو گا اور اس میں وقت لگے گا، صحت مند معاشرہ تشکیل دینا بہت ضروری عمل ہے۔