لاہور ہائیکورٹ ،مولانا طاہر اشرفی سے حکومت کی جانب سے سیکورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پنجاب، سی سی پی سمیت دیگر سے جواب طلب

پیر 22 اکتوبر 2018 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی سے حکومت کی جانب سے سیکورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پنجاب، سی سی پی سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان مولانا طاہر اشرفی کی درخواست سماعت کی درخواست میں آئی جی، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سی پی او اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ حکومت نے عدالت میں جمع کروائے گے جواب میں سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ پنجاب حکومت کی جانب بے بنیاد وجوہات کی بنا پر سکیورٹی واپس لی گئی ہے جبکہ مختلف دہشت گردی تنظیموں سے جان کو خطرہ ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیکورٹی اجلاس کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت نے طاہر اشرفی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا۔