جسٹس محمد انوارالحق نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا
ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز اور نئے تعینات ہونے والے 8 ایڈیشنل ججز بھی آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے
میاں محمد ندیم منگل 23 اکتوبر 2018 11:21
(جاری ہے)
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسو سی ایشن کے صدور و دیگر عہدیداروں سمیت سینئر وکلاء‘وفاقی و صوبائی لائ‘افسران، سول و عسکری افسران اور اعلیٰ حکام نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں. دوسری جانب لاہورہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز اور نئے تعینات ہونے والے 8 ایڈیشنل ججز بھی آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوارالحق ان سے حلف لیں گے، حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، افسران اور حلف لینے والے ججز کے عزیز و اقارب شرکت کریں گے. مستقل ہونے والے ججز میں مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد، مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال، مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس جواد حسن، مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر اور مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہیں جب کہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز میں مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں، مسٹر جسٹس فاروق حیدر، مسٹر جسٹس شکیل الرحمان خان شامل ہیں. واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے. گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا. جسٹس محمد انوار الحق 31 دسمبر 2018 تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے پر فائز رہیں گے.
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.