Live Updates

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل اپیلوں کی سماعت کرے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 11:41

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر 2018ء) نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحزادی مریم نواز اور دامار کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہیں۔چیف جسٹس نے نیب کی اپیلوں پر سماعت کے لیے بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ گذشتہ روز نیب نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامار کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے۔ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔ہائیکورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامے بر خلاف درخواستیں کی سماعت کی۔ہائیکورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی سزا کے حکم کو معطل کیا تھا۔

13 ستمبر کو سزا معطلی کے فیصلے کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اورط کیپٹن (ر) صفدر کو رہائی ملی تھی۔اد رہے کہ سابق وزیراعظمنواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت نے سزا دی تھی جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔ جس کے بعد تینوں قیدیوں نے سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھیں جنہیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں قیدیوں کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 60 سے زائد دن سزا کاٹی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات