ملتان کی ایک عمر رسیدہ خاتون نے ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے جمع کروادئے
ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کے لیے رقم پنشن جمع کر کر کے دی۔ بزرگ خاتون
سمیرا فقیرحسین منگل 23 اکتوبر 2018 17:27
(جاری ہے)
دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے جانے والے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
گذشتہ ہفتے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے بھی ڈیم فنڈ میں رقم عطیہ کی تھی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے 14.685 ملین روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گریڈ ایس جی ون سے ایس جی الیون کے ملازمین نے اپنی ایک روز کی تنخواہ جبکہ ای جی ون سے ای جی ٹین کے ملازمین نے اپنی دو دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کی۔ قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لیے قائم کردہ فنڈز میں 19 لاکھ 12 ہزار 9 سو 70 روپے کی رقم عطیہ کی۔ڈیم فنڈ کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 1 سے 15 کے ملازمین نے 1 دن اور گریڈ 16 سے 22 کے افسران نے 2 دن کی تنخواہ جمع کر وائی تھی۔ یاد رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (''DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018'') رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ جہاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.