ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بورڈ آف گورنر کی ایک خصوصی اجلاس

ممبران میں ہسپتال میں موجود مختلف مسائل پر تفصیلی بات کی گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) 23اکتوبر 2018کو بورڈ آف گورنر ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان نے کی ان کے ساتھ ڈاکٹر محمد محسن، انجینئر جان علی خان، ڈاکٹر ندیم عالم اور سیکرٹری بورڈ آف گورنر شامل تھے۔ ممبران میں ہسپتال میں موجود مختلف مسائل پر تفصیلی بات کی گئی۔

ہسپتال میں گزشتہ روز ہونے والے معاشی خورد بُرد کے سلسلے میں اس شعبہ کے سربراہ سے خصوصی رپورٹ طلب کی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مختلف شعبوں کے لوگ شامل ہیں۔بورڈ آف گورنر نے کرپشن، خورد بُرد کے لئے کوئی رعائیت نہ دینے کا حکم جاری کیا۔بورڈ آف گورنر نے چھ رُکنی غیر جانبدار جائینٹ کمیٹی تشکیل دے دی جو ہسپتال کے خورد بُرد کے مسلئے کی تحقیقات کر کے 15دن میں رپورٹ جمع کرے گی۔

جن میں تصور شاہ ریٹائریڈ ڈائریکٹر آڈیٹ،عبدالقدوس ریٹائریڈ وائس پریذڈنٹ بینک آف خیبر، شوکت خانم میموریل ہسپتا ل سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ، ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے P&Dڈائریکٹر شفیع اللہ اور ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے منیجر انٹرنل آڈیٹ اکرام اللہ شامل ہیں

متعلقہ عنوان :