پنجاب یونیورسٹی کی126 ویں کانووکیشن کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد

منگل 23 اکتوبر 2018 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کا 126 ویں کانووکیشن کا دوسرا مرحلے کا انعقاد 10 نومبر کو فیصل آڈیٹوریم میں ہو گا۔ اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹرمبشر منور خان، رجسٹرا ڈاکٹر محمد خالد خان،قائمقام کنٹرولر امتحانات محمد رئوف نواز، مختلف فیکلٹیوںکے ڈینزاور ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔