سعودی عرب کا 12 ارب ڈالر کا پیکج پاکستانی معیشت کو پٹڑی پر لے آئے گا
12 ارب ڈالر کا فائد ملنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹھہراو، ڈالر کی قیمت میں کمی سمیت مہنگائی کا زور ٹوٹے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 22:16
(جاری ہے)
سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمر اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔ تین سالہ معاہدوں پر دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔ سعودی عرب نے پاکستان میں آئل رئفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب نے بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی اور بلوچستان حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طےکریں گے۔اس ساری صورتحال کے بعد پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت کو بہت بڑا سہارا مل گیا ہے۔ایک جانب سعودی عرب نے ادھار تیل دینے کا معاہدہ کیا ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ملک میں آئل کی بڑھتی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکا جائے گا۔اس طرح تیل کی قیمتوں میں ٹھہراو آنے سے روزہ مرہ کی استعمال کی اشیاء میں کمی واقع ہوگی۔دوسری جانب 6 ارب ڈالر کے امدای پیکج اور 3 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ کروانے سے پاکستان کے زر مبادلہ میں بہت بڑا اضافہ ہو گا جس سےنہ صرف ادائیگیوں میں توازن آئے گا بلکہ ڈالر کی قیمت بھی گر جائے جس سے پاکستان کے قرضوں میں اربوں روپے کی کمی واقع ہو گی۔ڈالر کی قیمت کم ہونے سے ملک میں مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنریز لگانے اور سرمایہ کاری کے اعلانات کے بعد سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار بھی مل سکے گا۔یوں وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب دورہ ثابت ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.