Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی کلین و گرین پاکستان مہم کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 75روزہ پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کی

جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:48

وزیراعظم عمران خان کی کلین و گرین پاکستان مہم کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی کلین و گرین پاکستان مہم کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 75روزہ پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات کی خصوصی ہدایات پر اس پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اس مہم کے تحت شاہراہوںاور موٹر ویز کے کناروں اور وسطی گزرگاہوں پر موجود خودرو گھاس اور جڑی بوٹیوں کے خاتمے ، شاہرات کے سا تھ سے ملبے اور کچرے کے ڈھیر اٹھانے اور گڑھوں کو پر کرنے اور نالوں کی صفائی کی مہم میں کلیدی کامیابی حاصل کی ہے۔

این ایچ اے کے 4211کلومیٹر کی طویل شاہرات کی صفائی کا پروگرام ترتیب دیا ہے اس میں سے مختلف مقامات پر 3291کلومیٹر شاہرات اور موٹر ویز کی صفائی اور مرمت مکمل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ سڑکوں کی خوبصورتی برقرار رکھی جاسکے اور دوسری طرف شجر کاری کے ذریعے آب وہوا کو معتدل اور شاہراہوں کو سرسبز رکھا جاسکے۔ اس مہم کا دائرہ کار ملک کے 28 شہروں تک پھیلا ہوا ہے۔

تفصیل کے مطابق پشاور میں 178کلومیٹر سے 170کلومیٹر۔ کرک میں 125 میں سے 119، ڈیرہ اسماعیل خان میں255میں سے 232،بٹ خیلہ میں260میں سے 248، سوات میں 40میں سی37،کوہاٹ ٹنل میں40میں سی37، ایبٹ آباد میں 180میں سی172، کراچی میں135میں سی125، راولپنڈی میں 256میں196 ، بہاولپور میں164میںسے 140 جبکہ ڈیرہ غازی خان میں429کلومیٹرمیں سی374 کلومیٹر شاہرات و موٹرویز پر اس مہم کے تحت صفائی و مرمت کا کام مکمل ہو چکا ہے۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک این ایچ اے نیٹ ورک کے ساتھ صفائی مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات