نیب نے سندھ کے محکمہ اطلاعات کے دفتر پر چھاپہ مارکر اشتہارات سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے لیا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 18:34

نیب نے سندھ کے محکمہ اطلاعات کے دفتر پر چھاپہ مارکر اشتہارات سے متعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سندھ کے محکمہ اطلاعات کے دفتر پر چھاپہ مارکر اشتہارات سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔کارروائی ماضی میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ بے قاعدگیوں پر کی گئی ہے اور حاصل شدہ ریکارڈ سے بدعنوانی کا منی لانڈرنگ سے تعلق کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے دفتر میں موجود 4 افسران سے پوچھ گچھ بھی کی اور 2013 سے قبل کا ریکارڈ تحویل میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

نیب کا کہنا ہے سندھ کے محکمہ اطلاعات نے سرکاری اشتہارات من پسند افراد اور میڈیا ہاؤسز کو دئے۔ ان اخبارات، ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کو دیے گئے اشتہارات کا ریکارڈ قبضے میں لیا ہے۔نیب کی جانب سے محکمہ اطلاعات سندھ کے خلاف 4 مختلف کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جن میں ایک سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی مبینہ کرپشن جبکہ دوسرا کیس ’جعلی اشتہارات‘ سے متعلق ہے۔