Live Updates

ماہ اکتوبر میں ایل پی جی 142روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 1673روپے مقرر‘ حکومت کی بہترپالیسی اورکامیاب حکمت عملی سے صرف ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو ، 300روپے گھریلو سلنڈر اور 1200روپے کمرشل سلنڈرمیں حیر ت انگیزکمی ہوئی‘ اوگرا

اتوار 28 اکتوبر 2018 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2018ء) حکومت کی بہترپالیسی اورکامیاب حکمت عملی سے صرف ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو ، 300روپے گھریلو سلنڈر اور 1200روپے کمرشل سلنڈرمیں حیر ت انگیزکمی ہوئی ہی اور اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے بھی قیمت نیچے آگئی ہے۔ ہفتہ کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا نے ماہ اکتوبر میں ایل پی جی 142روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 1673روپے مقرر کی ہے۔

حکومت پاکستان ، وزارت پیٹرولیم نے فوری طور پر ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے لیٹر پر نوٹس لے کردرآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ دی اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کو بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف فوری آڈٹ مکمل کر کے انکے لائسنس منسوخ کرنے کرنیکا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جس کے فوراً بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ہوا اور طلب اور رسد کی وجہ سے ہونے والا شارٹ فال ختم ہو گیا۔

صرف ایک ماہ میں قیمت میں 25روپے فی کلو ، 300روپے گھریلو سلنڈر اور 1200روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوئی۔ ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ قیمت میں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب ہوگی۔ ہم وزیراعظم اور وزیرپیٹرولیم ، وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنک کا کارٹل ختم کرنے پربے حد مشکور ہیں۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں قیمت 142روپے فی کلو سے کم ہو کر 120سے 125روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673روپے سے کم ہو کر 1390 سے 1450روپے تک آ گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات