جاپان، مالی سال 2017ء کے دوران طلباء کی ریکارڈ تعداد کے سکول نہ جانے کے واقعات

پیر 29 اکتوبر 2018 12:33

جاپان، مالی سال 2017ء کے دوران طلباء کی ریکارڈ تعداد کے سکول نہ جانے کے ..
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) جاپان کی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ مارچ میں ختم ہوئے مالی سال 2017ء کے دوران ریکارڈ ایک لاکھ 44 ہزار طلباء نے سکول جانے سے انکار کیا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے کئے گئے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ کلاسِز میں 30 یا اِس سے زیادہ ایّام شرکت سے انکار کرنے والے ایلیمنٹری اور جٴْونیئر ہائی اسکولوں کے طلباء کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 31 پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

یہ 1998ء کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے جب وزارت نے اعداد و شمار جمع کرنے شروع کئے تھے۔ اِس تعداد میں ایلیمنٹری سکول کے 35 ہزار 32 طلباء اور جٴْونیئر ہائی سکول کے ایک لاکھ 8 ہزار 999 طلباء شامل ہیں۔وزارتِ تعلیم کے مطابق طلباء کے سکول نہ جانے کی اکثر و بیشتر سب سے زیادہ جو وجہ بیان کی گئی وہ لاپرواہی ہے جس کا تعلق خاندان کے مسائل سے ہے۔ٹوکیو یونیورسٹی آف سائنس کے پروفیسر مِتسٴْوتوشی یاتسٴْونامی نے کہا ہے کہ سکول نہ جانے کا معاملہ آجکل کافی پیچیدہ ہو گیا ہے اور اِسے صرف سکولوں کی کوششوں کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :