شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے انسٹیٹیوٹ آف مائیکربائیولاجی میں ایم فل کے دو سیمینارز کا انعقاد

منگل 30 اکتوبر 2018 00:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے انسٹیٹیوٹ آف مائیکربائیولاجی میں ایم فل کے دو سیمینار ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسزمیریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطا بق ایم فل کا پہلا سیمینار محقق سید شفیق رحمن شاہ نے جبکہ دوسرا سیمینار محقق ڈاکٹر عبدالحمید تنیو نے پیش کیا۔

(جاری ہے)

دونوں سیمینارز پروفیسر ڈاکٹر پیر بخش گھمرو کی رہنمائی میں پیش کیئے گئے۔ سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی تالپر نے کہا کہ مائیکروبائیولاجی میں تحقیق سے انسانی صحت اور طب کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے محققین کے کام کی تعریف اور سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینارز میں محققین، اساتذہ اور یونیورسٹی آفیشلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :