
ایران کے خلاف امریکی طاقت کے استعمال یو این چیف کا اظہار تشویش
یو این
اتوار 22 جون 2025
08:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازعہ کے قابو سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو ایران کے خلاف امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال سے خطے میں پہلے سے جاری تناؤ میں خطرناک اضافہ ہوا ہے جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ تنازعہ قابو سے باہر ہوتا ہے تو شہریوں، خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس خطرناک گھڑی میں مزید تباہی سے بچنا چاہیے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری اور واحد امید امن ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی
-
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا فیصلہ
-
جوابی کارروائی پر پہلے سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی
-
امریکہ نے 3 ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کردیا، ایران کی تصدیق، جوابی کارروائی کا اعلان
-
ایران کے خلاف امریکی طاقت کے استعمال یو این چیف کا اظہار تشویش
-
سانجھی دنیا سانجھی صحت: یوگا کے عالمی دن پر ہم آہنگی کا پیغام
-
غزہ: بھوک سے لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، انروا
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں شدت سے وسیع نقل مکانی کا خطرہ، یو این ادارے
-
اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں
-
لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں عشائیہ
-
پورے نظام کی تبدیلی ضروری ہے، موجودہ نظام انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے
-
سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی وزیرداخلہ کا بیان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.