
غزہ: بھوک سے لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، انروا
یو این
اتوار 22 جون 2025
01:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جون 2025ء) غزہ میں انسانی حالات متواتر بگڑ رہے ہیں جہاں 20 لاکھ سے زیادہ آبادی کو شدید بھوک کا سامنا ہے جبکہ محدود مقدار میں آنے والی خوراک کے حصول کی کوشش میں آئے روز بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے ڈائریکٹر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے لاگو کردہ نیا نظام شہریوں کے لیے گویا موت کا پھندا ہے۔
اس اقدام کے نتیجے میں جتنے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں اس سے کہیں بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔
ترکیہ کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دو سال سے جاری جنگ میں غزہ کے 55 ہزار شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
(جاری ہے)
مغربی کنارے میں نقل مکانی اور شہری تنصیبات کی تباہی کے ذریعے فلسطینی کیمپوں کی آبادی میں تبدیلیاں آ رہی ہیں جو کہ مسئلے کے دو ریاستی حل کے تحت فلسطینی ریاست کے امکانات اور فلسطینیوں کی پناہ گزین حیثیت کو ختم کرنے کی منظم کوشش ہے۔
'انروا' کی مشکلات
فلپ لازارینی نے کہا کہ 'انروا' بھی اس جنگ کا نشانہ ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کےبعد اس کے 318 اہلکار اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادارے کو بدنام کرنے کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے جبکہ اسے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل میں کمی آ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان تمام مشکلات اور دباؤ کے باوجود ادارہ فلسطینیوں کو ضروری خدمات مہیا کر رہا ہے جن میں روزانہ 15 ہزار سے زیادہ طبی مشورے، کوڑا کرکٹ اٹھانے کا انتظام اور پناہ گاہوں میں ضروری مدد کی فراہمی بھی شامل ہے۔
کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ ادارے کے مالی حالات کمزور ہیں اور مزید وسائل فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں ایسے فیصلے لینا پڑیں گے جس سے پورے خطے میں امدادی کارروائیاں متاثر ہوں گی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری اقدامات اٹھائیں۔ 'انروا' کی خدمات میں اچانک کمی کا نتیجہ فلسطینیوں کی تکالیف اور مایوسی میں اضافے کی صورت میں نکلے گا جس سے ہمسایہ ممالک میں بھی بے چینی جنم لے گی جبکہ خطہ اس صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: موت کے سائے میں خوراک ڈھونڈتے فاقہ کشوں کی کہانی
-
سلامتی کونسل: اسرائیلی یرغمالیوں اور غزہ کے فلسطینیوں کی حالت زار زیربحث
-
دنیا پلاسٹک آلودگی سے نجات چاہتی ہے، یونیپ چیف انگر اینڈرسن
-
پی ٹی آئی احتجاج کیلئے پنجاب بھرمیں دو دو چار چار کی صورت میں صرف ساڑھے 900 لوگ نکال سکی
-
افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ
-
حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے
-
سندھ کے 50 سے زائد مقامات پر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، دو سو سے زائد کارکن گرفتار
-
9 مئی کوزرتاج گل پر میرے گھر کوآگ لگانے کا کوئی الزام نہیں ہے
-
پاکستان: گولہ پھٹنے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر یونیسف کا اظہار افسوس
-
آوازا کانفرنس: ملکوں کی قسمت جغرافیے کی پابند نہیں ہونی چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو زبردستی بے دخل نہ کرنے کا مطالبہ
-
اگرآج پی ٹی آئی احتجاج میں اڈیالہ جیل میں کوئی نقصان ہوجاتاتو لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.