
ایران اسرائیل تنازعہ میں شدت سے وسیع نقل مکانی کا خطرہ، یو این ادارے
یو این
اتوار 22 جون 2025
01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے اسرائیل اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تنازع میں مزید شدت آئی تو خطے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد دونوں ممالک میں لوگ تحفظ کے لیے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں نقل مکانی کی اطلاعات ہیں جبکہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں شہری محفوط مقامات پر یا بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔
'یو این ایچ سی آر' کے سربراہ فلیپو گرینڈی نے کہا ہے کہ خطہ پہلے ہی بڑے پیمانے پر جنگ، نقصان اور نقل مکانی کا سامنا کر رہا ہے اور ایسے حالات میں دنیا پناہ گزینوں کے ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
(جاری ہے)
ادارے نے خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ کے حق کا احترام کریں اور جنگ سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ادارے نے متحارب فریقین سے شہریوں اور شہری تنصیبات کو تحفظ دینے کے لیے بھی کہا ہے۔
جوہری سلامتی کو خطرات
جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کے شہر اصفہان میں جوہری سینٹری فیوج تیار کرنے کے کارخانے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل ایران کی دو دیگر ایٹمی تنصیبات بھی اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔
'آئی اے ای اے' کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے بتایا ہے کہ اصفہان میں واقع یہ تنصیب ایران، امریکہ اور مغربی ممالک کے مابین 'مشترکہ جامع لائحہ عمل' (جے سی پی او اے) نامی معاہدے کے تحت ادارے کے زیرنگرانی رہ چکی ہے۔
امریکہ نے 2017 میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ ادارہ اس مرکز سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ چونکہ وہاں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا اس لیے حملے سے تابکاری کے اخراج کا بھی کوئی امکان نہیں۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایسے متواتر حملوں سے ایران میں جوہری تحفظ اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
جنگ بندی کا مطالبہ
ان کا کہنا ہے کہ 'آئی اے ای اے' اصفہان، اراک، کرج، نطنز اور تہران میں واقع جوہری مراکز کو اسرائیل کی بمباری میں ہونے والے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس ضمن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی باقاعدہ سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور کسی بڑے خطرے سے بچنے کے لیے کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے۔جمعے کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا تھا کہ اگر جنگ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بے قابو ہو کر پورے خطرے میں پھیل سکتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سیلاب: یو این کی امدادی کارروائیوں میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
-
’یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات ہیں‘ اے این پی کے اے پی سی اعلامیہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دستخط سے انکار
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں‘ یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.