جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی وفات پر جماعت اہل حدیث پاکستان کا اظہار افسوس

مولانا اتحاد امت کے سب سے بڑے حامی تھے، دین اسلام اور پاکستان کے لیے ان کے خاندان کی خدمات قابل ذکر ہیں: حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالوہاب روپڑی، شکیل الرحمن ناصر

جمعہ 2 نومبر 2018 21:35

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی وفات پر جماعت اہل حدیث ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی وفات پر جماعت اہل حدیث پاکستان کا اظہار افسوس۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اہل حدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر عبدالمجید، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصرسمیت دیگر رہنماؤں نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق اتحاد امت کے سب سے بڑے حامی تھے۔

دین اسلام اور پاکستان کے لیے ان کے خاندان کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ مولانا نے اپنی زندگی اسلام کی سر بلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ مولانا کی وفات سے علمی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندئ درجات کیلئے بھی دعا فرمائی۔