سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خا ن نے 6گھنٹے تک سیف سٹی کنٹرول روم میں شہر کے حالات کا جائزہ لیا

جمعہ 2 نومبر 2018 22:58

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خا ن نے 6گھنٹے تک سیف سٹی کنٹرول روم میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا ،وہ 6گھنٹے سے زائد وہاں موجود رہے اور کیمروں کی مدد سے نگرانی کرتے رہے،سینئر وزیر نے شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے مذہبی جذبات کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی سا لمیت کی حفاظت بھی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کسی شہری کو بھی کسی طور قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور صبر و تحمل کے ساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان جمعہ کی نماز کے فوراً بعد کنٹرول روم پہنچ گئے جہاں وہ رات دیر تک شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی رپورٹس اور صورتحال کا بغور جائزہ لیتے رہے ،اس موقع پر اعلیٰ پولیس افسران و انتظامی حکام بھی موجود تھے ۔