بھارت کی دہشت گردی عروج پر،پاکستان پر پھر سے حملہ کر دیا

دہشت گردی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے خاتون کو شہید کردیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 نومبر 2018 19:54

بھارت کی دہشت گردی عروج پر،پاکستان پر پھر سے حملہ کر دیا
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 نومبر 2018ء) بھارت کی دہشت گردی عروج پر،پاکستان پر پھر سے حملہ کر دیا، دہشت گردی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے خاتون کو شہید کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی بھارتی فوج کی جانب سے اک مرتبہ پھر پاکستان کو نہتے شہریوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی بھارتی فوج نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دہشت گرد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 سالہ بچی کی والدہ شہید ہوگئی۔ بھارتی دہشت گرد فوج کے حملے کا پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو اندرونی طور پر خلفشار کا شکار کرنے کی سازش میں ناکامی کے بعد لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔