عالم دین مولانا سمیع اللہ کی شہادت قابل افسوس ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، نیشنل پیپلز پارٹی کوئٹہ

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) نیشنل پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ عالم دین مولانا سمیع اللہ کی شہادت قابل افسوس ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ان کے قاتلوں کو جلدا ز جلد گرفتار کر کے کیفردار تک پہنچایا جائے گا مولانا سمیع اللہ الحق ایک قدر آور ممتاز عالمی دین شخصیت ہے جن کی خلاف مدتوں پر نہیں کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوںنے کہا ہے کہ مولانا سمیع اللہ حق کی خدمت اور ان کے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوںنے ملک نے پوری زندگی دین اسلام کی سر بلندی کی وقف کر رکھی تھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اس موقع پر نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نور الحق یوسفزئی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق نے اپنی زندگی میں دین اسلا کی خدمات اورملکی استحکام کی خاطر ہرقسم کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گیا اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبروجمیل عطا ء فر مائی