شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر
ہفتہ 3 نومبر 2018 21:54
(جاری ہے)
اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے نظرثانی کی درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے لاہور ہائی کورٹ نے 24 اکتوبر کو غیر قانونی طور پر شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ میاں شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ کیس میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف پر لطیف سنز کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے خواجہ سعد رفیق کی کاسا کنسٹرکشن کمپنی کو دینے کا الزام ہے، درخواست میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا ہے کہ آرٹیکل 10 کے تحت فری اینڈ فیئر ٹرائل ہر ملزم کا بنیادی حق ہے، درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو کیس میں فری اور فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا لہٰذا چیئرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 24 اکتوبر کا شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دے درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کا کالعدم قرار دیا جائے اور ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.