Live Updates

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینٹ کی دو نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

اتوار 4 نومبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینٹ کی دو نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، خواتین کی نشست پر سات اور جنرل نشست پر 3امیدوار مدمقابل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق خاتون نشست پر تنزیلہ عمران خان، زرقا سہروردی تیمور، عشرت اشرف، سائرہ تارڑ، سیمی ایزدی، عائشہ شجاع اور روبینہ شاہین شامل ہیں۔ جنرل نشست پر ولید اقبال، سعود مجید اور شیخ عابد وحید کے کاغذات نامزد منظور ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان نشستوں پر پولنگ 15نومبر کو ہو گی۔ یہ نشستیں مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی نااہلی سے خالی ہوئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات