Live Updates

پیپلزپارٹی کے علیمہ خان کی اربوں کی جائیداد پر سوالات

نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ، علیمہ خان کو اربوں روپے کے ذریعہ آمدنی بتانا ہوگا، قوم حیران ہے علیمہ خان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔ مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی سعید غنی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 نومبر 2018 16:50

پیپلزپارٹی کے علیمہ خان کی اربوں کی جائیداد پر سوالات
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 نومبر 2018ء) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی اربوں کی جائیداد پر سوالات اٹھا دیے، رہنماء پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا کہ علیمہ خان کو اربوں روپے کے ذریعہ آمدنی بتانا ہوگا، نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،ابھی تک تحقیقات نہ کرنے میں کچھ توگڑبڑ ہے۔ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے آج یہاں گفتگو کتے ہوئے کہا کہ پوری قوم حیران ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے ہیں۔

نیب اور ایف آئی اے کوعلیمہ خان سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کوعلیمہ خان کو اپنے ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔ تشویش ہے کہ نیب اور ایف آئی اے علیمہ خان سے تحقیقات کیوں نہیں کرتے؟ عیمہ خان سے تحقیقات نہ کرنے میں کچھ توگڑ بڑ ہے۔

(جاری ہے)

یا پھر پوری دال ہی کالی ہے۔ واضح رہے ایف آئی اے نے چھبیس اکتوبر کو سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کی غیرملکی اثاثوں کی رپورٹ جمع کروائی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دبئی میں ملک کی سیاسی و سرکاری شخصیات کی جائیدادیں ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم دبئی میں ایک جائیداد کی بے نامی دار نکلیں۔ ایف آئی اے نے علیمہ خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملازم کے دعوے کی روشنی میں علیمہ خانم کو بذریعہ ای میل بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء ممتاز احمد مسلم کی دبئی میں 16جائیدادیں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹر تاج آفریدی کی بھی دبئی میں جائیداد ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائیدادیں ہیں۔ تاہم رضوانہ امین اور اس کے ملازم نے دبئی میں جائیداد سے انکار کیا ہے اور نوٹس بھی وصول نہیں کیا۔

اسی طرح گلوکار عدنان سمیع کی والدہ نورین سمیع کی 3 جائیدادیں ہیں۔ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ بھی دبئی میں جائیداد کی مالک نکل آئیں۔ سابق لیگی سینٹر انور بیگ کی اہلیہ دبئی میں فلیٹ کی مالک نکلیں۔ کسٹم کلیکٹر شاہد مجید اور ایف بی آر افسر واصف کی بھی دبئی میں جائیدادیں مل گئی ہیں۔ ایف آئی اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دبئی میں جائیدادوں کی مالک ہیں۔ایف آئی اے رپورٹ میں دیگر سیاسی و سرکاری افراد میں شامل ہیں جن کی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات