مریدکے،شہید ایس ایچ او رنگ محل لاہور زاہد محمود راٹھور کے محافظ کی نماز جنازہ کے بعد بہن بھی غم سے چل بسی

منگل 6 نومبر 2018 21:26

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) شہید ایس ایچ او رنگ محل لاہور زاہد محمود راٹھور کے محافظ اعجاز عرف پپو کی نماز جنازہ کے بعد بہن بھی غم کی وجہ سے چل بسی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اعجازعرف پپو محافظ کی نماز جنازہ ہچڑ گاؤں میں پڑھائی گئی جس کے بعد گھرمیں کہرام مچا ہوا تھا اعجاز کی سگی بہن نعیمہ بی بی غم سے نڈھال ہونے کے باعث اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی اعجاز عرف پپو کے گھر ایک اور صف ماتم بچھ گئی۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ نعیمہ بھائی کی موت کا صدمہ برداشت نہیں کر سکی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملی مرحومہ کی ایک بیٹی ہے جو اس دنیا میں تن تنہا رہ گئی ہے۔اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دہشتگردی کے واقعات کو فی الفور قابو پر پایا جائے تاکہ لو گوں کے گھر اجڑنے سے بچ سکیں اور وہ آرام کی زندگی بسر کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :