اپنے انٹرویو پر قائم ہوں سی پیک کی سمت تبدیل ہوگئی ہے ،عبدالرزاق دائود

چین پاکستان کی ارب ڈالر کی اشیاء کو مارکیٹ میں رسائی دیگا، پاکستان کی چین کو برآمدات دوگنا ہوجائیں گی، زراعت پر ہم نے کوئی توجہ نہیں دی چائنہ کی مدد سے اب ہم زراعت کو وسعت د یں گے تاکہ کہ ایکسپورٹ بڑھائی جائے،مشیر تجارت کی گفتگو

بدھ 7 نومبر 2018 19:33

اپنے انٹرویو پر قائم ہوں سی پیک کی سمت تبدیل ہوگئی ہے ،عبدالرزاق دائود
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) مشیر تجارت عبدالرزاق دائو د نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائم کو دئیے گئے انٹرویو پر قائم ہوں سی پیک کی سمت تبدیل ہوگئی ہے چین پاکستان کی ارب ڈالر کی اشیائ کو مارکیٹ میں رسائی دیگا اور پاکستان کی چین کو برآمدات دوگنا ہوجائیں گی ،حالیہ پاکستان کے دوری چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چائنہ کا دورہ کامیاب رہاچائنہ ہمیں مارکیٹ تک رسائی دے رہا ہے ،سی پیک تیس سال کا پروگرام ہے ،سی پیک کبھی بھی ایک ہی سمت میں نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ہم وسعت دے رہے ہیں انڈسٹریل اور ایگریکلچر شعبوں میں چائنہ اور پاکستان کورڈینیشن کرے گاہمارا چائنہ سے مطالبہ تھا کہ ڈیوٹی فری مارکیٹ رسائی دیں جیسی ڈیوٹی فری مارکیٹ رسائی بنگلہ دیش کو چائنہ نے دی ہے ویسی ہی ہم چاہتے تھے ۔

(جاری ہے)

ہماری 1.2 بلین ڈالر کی چائنہ کے ساتھ ایکسپورٹ ہے عبدالزاق دائو د کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ایک بلین ڈالر ملیں ہیں اور مزید بعد میں ملے گاہم چائنہ کے ساتھ ایکسپورٹ کو ڈبل کریں گی مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا اب پاکستان کے ایکسپورٹر کیلئے چیلنج ہے کہ کیسے جلدی سے جلدی ایکسپورٹ کو بڑھائیں جس شعبے میں بھی ہمیں موقع ملے گا ہم اس پر توجہ دے کر ایکسپورٹ کو بڑھائیں گیجب تک پاکستان میں ایکسپورٹ کا کلچر نہیں آئے گا ترقی نہیں ہو گی ایکسپورٹ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو ڈالر پیدا کرتا ہیان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے ایکسپورٹر کیلئے چیلنج ہے کہ کیسے جلدی سے جلدی ایکسپورٹ کو بڑھائیںجس شعبے میں بھی ہمیں موقع ملے گا ہم اس پر توجہ دے کر ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے جب تک پاکستان میں ایکسپورٹ کا کلچر نہیں آئے گا ترقی نہیں ہو گی ایکسپورٹ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو ڈالر پیدا کرتا ہے ا نہوں نے کہا کہ سی پیک کی ڈائریکشن تبدیل کرنے کا کہا تھا جو کہ ہو گیا ہیہم نے سی پیک کو وسعت دے دی ہے عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ زراعت پر ہم نے کوئی توجہ نہیں دی چائنہ کی مدد سے اب ہم زراعت کو وسعت د یں گے تاکہ کہ ایکسپورٹ بڑھائی جائے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ گیارہ صفحات پر مشتمل جوائنٹ سٹیٹمنٹ چائنہ دورے پر جاری کی گئی ہے جو کہ تارِیخی ہے ان کا کہنا تھا کہ اتفاق کیا گیا کہ سی پیک کو وسیع کرنا ہے سی پیک کیلئے نئے شعبوں کو ڈھونڈنا ہے سوشل ڈویلپمنٹ گروپ بنایا گیا ہے جس سے غربت کا خاتمہ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اپنی انڈسٹریل روابط کو بڑھانے پر اتفاق ہوا آئندہ ماہ جے سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے چائنہ جاوں گا گوادر میں ترقی کیلئے کام کریں گیآئل سٹی بنانے کیلئے بھی سوچا جا رہا ہے ا گر آئل ریفائنری پاکستان میں لگا لی جائیں تو 5 سے 6 ارب ڈالر کا سالانہ امپورٹ بل کم کیا جا سکتا ہے ایسی چیزوں پر پچھلی حکوتوں نے کوئی توجہ نہیں دی سی پیک میں سب سے بڑا حصہ توانائی کے شعبے میں ہے ہم توانائی کے ہائیڈل اور وونڈ کے شعبوں میں توجہ دے رہے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیسے سپیشل اکنامک زونز کو نوکریان فراہم کرنے کیلئے موزوں بنایا جاسکتا ہے خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیہ انٹرنیشنل کمیونٹی کا مرکز ہے ہم تیسرے ملک کو اس کنکٹیوٹی میں شامل کر رہے ہیں سی پیک چائنہ اور پاکستان کے درمیان باہمی منصوبہ ہے۔

۔۔۔شاہد عباس