سندھ حکومت نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کی خبروں کی تردید کردی

جمعرات 8 نومبر 2018 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) سندھ حکومت نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔سوشل میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کا ایک نوٹی فکیشن گردش کررہا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں یہ کہا گیا تھا کہ یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو سندھ بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم سندھ حکومت نے اس قسم کے کسی بھی نوٹی فکیشن کے اجرا کی تردید کردی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ 9 نومبر کو تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے تعطیل کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔۔

متعلقہ عنوان :