سابق نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس زاہد قربان علوی انتقال کر گئے

زاہد قربان علوی سندھ ہائیکورٹ کے جج رہ چکے تھے،2013میں جسٹس علوی کو عام انتخابات سے قبل نگران وزیر اعلی سندھ بنایا گیا تھا

جمعہ 9 نومبر 2018 15:11

سابق نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس زاہد قربان علوی انتقال کر گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سابق نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈزاہد قربان علوی انتقال کر گئے۔زاہد قربان علوی سندھ ہائیکورٹ کے جج رہ چکے تھے۔2013 میں جسٹس علوی کو عام انتخابات سے قبل نگران وزیر اعلی سندھ بنایا گیا تھا۔ ان کا نام اس وقت کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے تجویز کیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر)زاہد قربان علوی کے انتقال کے باعث ہائی کورٹ میں عدالتی امور معطل ہو گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے معمول کے بورڈز ڈسچارج کر دیئے۔جسٹس(ر) زاہد قربان علوی 21 اگست 1941 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔زاہدقربان علوی کراچی کے سب سے پہلے مسلمان مئیر حاتم علوی کے رشتہ دار تھے۔سندھ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد زاہد قربان علوی نے 1966 میں وکالت شروع کی۔ ان کو مئی 1998 میں سندھ ہائیکورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا جو کہ 31 دسمبر 2003 تک اس عہدے پر فائز رہے۔