تحریک انصاف کا لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنا موقف ہے‘ ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

پشاور کے مغوی ایس پی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ایوان کو آگاہ کردیں گے ،ْ قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعہ 9 نومبر 2018 15:26

تحریک انصاف کا لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنا موقف ہے‘ ہم اس سے پیچھے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنا موقف ہے‘ ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ پشاور کے مغوی ایس پی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ایوان کو آگاہ کردیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محسن داوڑ نے کہا کہ پشاور کے ایس پی رورل طاہر داوڑ دو ہفتے قبل ایف ۔

10 کے علاقے سے اغواء کئے گئے ،ْان کا ابھی تک پتہ نہیں چلا جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وہ اس معاملے پر متعلقہ آئی جی اور دیگر پولیس حکام سے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کریں گے اور جس سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے تحریک انصاف کا اپنا ایک موقف ہے‘ ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔